ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت کو ایندھن کے طور پر آلودگی سے پاک میتھانول کا استعمال کرنا چاہئے: گڈکری

بھارت کو ایندھن کے طور پر آلودگی سے پاک میتھانول کا استعمال کرنا چاہئے: گڈکری

Sat, 14 Oct 2017 23:05:22    S.O. News Service

پنجی،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارت کو ایندھن کے طور پر آلودگی سے پاک میتھانول کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے سویڈن کی مثال دی جو ڈیزل کے علاوہ میتھانول اپنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے مرکز نے انجن مینوفیکچر کے ساتھ بحری جہاز کے لئے نامیاتی ایندھن انجن تعمیر کی بات چیت شروع کی ہے۔سڑک او رنقل و حمل کے وزیر گڈکری نے کہاکہ ہوائی ٹریفک کنٹرول کے نظام کی طرز پر حکومت ریور ٹریفک کنٹرول نظام تیار کر رہا ہے۔ جنوبی گوا میں چل رہے ساگر ڈسکورس پروگرام کے دوسرے دن انہوں نے کہا ہمیں آلودگی سے پاک میتھانول کا استعمال ایندھن کے طور پر کرنا چاہئے۔ یہ 22روپے فی لیٹر دستیاب ہے ۔ سویڈن بھی ڈیزل کی جگہ میتھانول اپنانے کو ترجیح دے رہا ہے ۔فورم فار انٹی گریٹڈ نیشنل سیکورٹی کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں 22 ممالک کے نمائندے شامل ہوئے تھے ۔


Share: